نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
24










