اسلام آباد : حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کر دیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 35 فیصداور برینٹ تقریباً 28 فیصد مہنگا ہوا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی ہے جو مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اورقیمتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
61










