89

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے اور عمارتیں واضح طور پر ہلتی محسوس ہوئیں۔ تاحال زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں