اسلام آباد: کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ظاہر لطیف سلہریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات خطے کی سفارتکاری میں ایک اہم پیش رفت اور پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز ہیں۔انہوں نے امریکی اور ایرانی وفود کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث ملک کو عالمی سطح پر ایک اہم اور مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ظاہرلطیف سلہریا کے مطابق پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے مؤثر اور متوازن سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سفارتی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان آج دنیا میں ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔انہوں نے خاص طور پر فیلڈ مارشل Asim Munir اور سیاسی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مرکزی اور قابلِ اعتماد مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ کردار نہ صرف خطے میں استحکام کا باعث بنے گا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔
6










