205

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت کا اہم اعلان

وفاقی حکومت نے مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس کے لیے پبلک اکاؤنٹ آف دی فیڈریشن میں ایک علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ بھی مختص کیا جائے گا تاکہ فنڈ سے متعلق تمام مالی امور منظم انداز میں انجام دیے جا سکیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی، جبکہ اس کے آپریٹنگ طریقہ کار کو وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مشترکہ طور پر حتمی شکل دیں گے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ کے لیے درکار قانونی اور مالی منظوری علیحدہ سے حاصل کی جائے گی تاکہ فنڈ کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق فعال بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں