127

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے مزید 2 امیدواروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے مزید دو امیدواروں کا اعلان کر دیا۔پارٹی کی جانب سے ایل اے-6 بھمبر 2، سماہنی سے میجر (ر) خضر رحمان راجہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایل اے-42 ویلی 3 سے عاصم شریف بٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید حلقوں کے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں