آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں اور مہاجرین جموں و وادی کشمیر کی 12 نشستوں پر ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس سے قبل مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ ہونی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر حلقہ ایک ایل اے 27 مظفرآباد میں پولنگ ملتوی کردی، جبکہ حلقہ 2 لچھراٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی کی گئی ہے، ان دونوں حلقوں میں اب 4 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
130










