گلگت:وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کا 5 اگست ‘یومِ استحصالِ کشمیر’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت یکطرفہ طور پر ختم کی:بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ وادی کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے: بھارت کشمیری عوام کو حقِ استصوابِ رائے سے محروم کرنے کی سازش کر رہا ہے: خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے: بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے: پوری مقبوضہ وادی کو فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں مزید شدت آئی ہے: گلگت بلتستان کا مقبوضہ کشمیر کے ساتھ گہرا اور تاریخی رشتہ ہے: ہمارے بزرگوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہد کر کے آزادی حاصل کی:کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ملی و اخلاقی ذمہ داری ہے:عالمی برادری ضمیر کو جھنجھوڑ کر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے: کشمیریوں کی مکمل آزادی تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے
125










