30

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور میں موجود

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کے ساتھ لاہور میں موجود ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور زمان پارک پہنچی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں