32

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بری خبر

وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیگا۔یپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنیکی تجویز ہے، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنیکی تجویز ہے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنیکی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنیکی تجویز ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال کا کہنا ہیکہ بجلی کے 55 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافیکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں