20

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار

لاہور: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پولیس کی نفری لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ابتدائی طور پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جا سکتا ہے اس کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ادھر لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں