21

19رکنی وفاقی کابینہ تشکیل،حکومت سازی کا عمل مکمل

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام، چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔اورنگزیب خان مشیرخزانہ بننے پرکابینہ کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہوجائینگے۔اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب،احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو دفاع اور احسن اقبال پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اعظم نذیر تارڑ کو قانون، انجینئر امیر مقام کو کمیونیکیشن یا آبی سائل میں سے کوئی ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات، ریاض حسین پیرزادہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ اور سالک حسین چوہدری کو ہاسنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ عبد العلیم خان کو بھی کوئی ایک وزارت دی جائے گی۔ذائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزارت خارجہ اور سینیٹر مصدق ملک کو انرجی اور پیٹرولیم کا وزیر بنایا جا سکتا ہے جبکہ تین مشیروں کو بھی وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ، احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں تجویز کردہ نام صدر کی منظوری کے بعد آج ہی اپنے قلمدان سنبھال لیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے اراکین کو مزید وزارتیں دی جائیں گی، ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں