74

زاہد اقبال ہاشمی مودی سرکار کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے متحرک

پیرس:انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم نے مودی سرکار کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف یورپین ممالک سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر زاہد اقبال ہاشمی اس سلسلے میں متحرک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان پر حملہ کرنے والے دشمن ملک بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم متحرک ہے اور یورپ بھر میں بھارت مخالف احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، اس سلسلے میں ہر یورپی ملک میں اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، سویڈن، ڈنمارک، اٹلی، ڈریسڈن کے علاقہ جنوبی افریقہ اور پاکستان و آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے کریگا۔ اس سے قبل اس حوالے سے فرانس، سویڈن اور ڈنمارک میں میٹنگز کا انعقاد کیا جا چکا ہے، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مودی سرکار کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائیگا۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر زاہد اقبال ہاشمی، پیر شیراز احمد، ملک خوشحال، لبنی الہی، سردار یاسر اقبال، رانا ثاقب اور دیگر کی جانب سے میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت اس وقت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اب اگر کوئی حماقت کی تو انڈیا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کو شکست دینے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں