55

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع، ووٹنگ کیلئے اسمبلی اجلاس جمعہ کو طلب

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اسمبلی اجلاس 15 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائیگی۔خیال رہیکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف آج تحریک عدم اعتمادجمع کرائی گئی تھی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔تحریک عدم اعتماد وزیر مالیات ماجد خان اور اکبرابراہیم نے جمع کرائی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جب کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں