اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتیہوئیاعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپیفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی میں بھی 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نیپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائیاعلی،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ جلد سے جلد بند اورامن قائم ہوجائے، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سو روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائیاعلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کیلییاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسیمقرر ہوگئی تھی۔
49










