49

پٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی : پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد: نئی حکومت بھی آئی ایم ایف کے روڈ میپ پر چل پڑی، قرض کا موجودہ پروگرا م جاری رکھنے،سبسڈی بتدریج ختم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا جس کے مطابق پٹرول اور بجلی مرحلہ وار مہنگی ہوگی۔واشنگٹن میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، تین روز میں آئی ایم ایف سے بات چیت کے 4 دور ہوئے، معاشی اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف کے روڈ میپ پر عمل درآمد جاری رکھنے پراتفاق ہوا، بجلی اور پٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے گی، بجلی کے نقصانات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔آئی ایم ایف غریب طبقے کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے پر رضا مند ہوگیا، انکم اسپورٹ پروگرام، صحت سہولت کارڈ پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی، رواں ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیمیں پروگرام کی توسیع پر کام کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں