29

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد ویٹو کردی

نیویارک:امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ویٹو کو کردیا جس کی حمایت سلامتی کونسل کے تقریبا تمام ممبران اور دیگر ممالک نے کی تھی جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 اراکین نے اس کی حمایت کی، برطانیہ غیر حاضر رہا جبکہ امریکا نے مخالفت کی۔ فرانس اور جاپان جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرنے والوں میں شامل تھے۔قرارداد کے حامی ممالک نے اسے ایک خوفناک دن قرار دیا اور جنگ کے تیسرے مہینے میں مزید شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی سے خبردار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں