133

قدیر خان سینیٹر مشعال اعظم یوسفزئی کے فوکل پرسن مقرر

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور فعال کارکن قدیر خان کو سینیٹر مشعال اعظم یوسفزئی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سینیٹر مشعال اعظم یوسفزئی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔قدیر خان کی بطور فوکل پرسن تقرری کو پارٹی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماں اور کارکنوں نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے پیغام کو مزید مضبوط اور موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں