111

آزاد کشمیر،مسلم لیگ ن نے مزید امیدوار میدان میں اتار دیئے

مظفرآباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ملک نواز، سردار عبدالخالق وصی، چوہدری یاسین گلشن، محمد عامر شاہ اور محمد احسن رضا کو مختلف انتخابی حلقوں سے مسلم لیگ (ن)کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کی نامزدگی مشاورت اور تنظیمی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نامزد امیدوار عوامی خدمت، ترقیاتی ایجنڈے اور جماعتی منشور کی بنیاد پر انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے۔پارٹی کارکنوں اور عہدیداران نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں