اسلام آباد:۔آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کی ڈائریکٹر، محترمہ رباب کاظمی کی بیرونِ ملک تعیناتی اور ادارے سے رخصتی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے افسران اور ملازمین نے محترمہ رباب کاظمی کی گرانقدر خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران افسران نے محترمہ رباب کاظمی کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے روشن مستقبل، نئی ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ محترمہ رباب کاظمی نے اس اعزاز پر ادارے کی انتظامیہ، افسران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن میں گزارے گئے وقت اور ساتھیوں کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
68










