اسلام آباد: پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کی جانب سے غربی باغ دھیرکوٹ کا ٹکٹ راجہ مبشر اعجاز کو جاری کر دیا گیا۔جمعیت علما اسلام(ف)نے نشست خالی کی اور پیپلز پارٹی سے کہا کہ وہ امیدوار کا اعلان کرے ۔پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے پارٹی ٹکٹ راجہ مبشر اعجاز کو دیا ۔یاد رہے کہ راجہ مبشر اعجاز سابق مشیر بھی رہ چکے ہیں۔پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے ہدایت کی ہے کہ آزادجموں و کشمیر کے آیندہ انتخابات کے سلسلے میں تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کے مقابلے میں پارٹی کے جن رہنماں ،عہدیداران و کارکنان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں وہ فوری طور پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں ۔
68










