اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور جنرل سیکریٹری فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی آزاد جموں و کشمیر نے انتخابی مہم کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام میرے دل کے قریب ہیں، میں آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ضلع میں جائوں گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی، میں نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام سے رابطوں کا عمل تیز کیا جائے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام تک پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور پہنچایا جائے
71










