مظفرآباد:وزیراعظم آذاد کشمیر کا انتخاب تیسرے روز بھی نہ ہوسکا، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ملتوی پیر 17 اپریل صبح 11 بجے تک ملتوی،پارلمانی جماعت پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیش کے لیے وزارت عظمی کے لئے عہدیداران کی نامزدگی درد سر بن گئی،آذاد کشمیر میں سیاسی بحران برقرار ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو عدالت العالیہ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد صدر آذاد کشمیر نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا گزشتہ تین دن میں اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا اور نہ ہی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان ہو سکا اتوار کے روز سوا دو بجے کے بجائے اجلاس تین گھنٹوں کی تاخیر سے صرف پانچ سے دس منٹ جاری رہنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔اسپیکر اسمبلی نے اجلاس سترہ اپریل بروز سوموار یعنی آج دوبارہ طلب کیا ہے۔اپوزیشن کے چند اراکین اسمبلی میں موجود رہے جبکہ حکومتی جماعت کے سپیکر اسمبلی اور دو سے تین اراکین کے علاہ تیسرے روز بھی اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی دھڑا بندی کا شکار ہونے کے باعث تاحال نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نام پیش نہیں کر سکی اسی طرح متحدہ اپوزیشن میں بھی وزارتِ عظمی کے لئے کسی امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا
