19

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی میں لاہور روانہ ہوئے۔پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے گاڑی تک انسانی زنجیر بنائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سیکیورٹی کی گاڑیاں عمران خان کی روانگی کے وقت موجود تھیں۔اس سے قبل آئی جی اسلام آباد اور عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی نے کہا سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے آپ کو اسلام آباد میں کسی جگہ رکھیں گے۔عمران خان لیگل ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی نے کہا سیکیورٹی کلئیرنس پر آپ کو لاہور بھیج دیں گے۔اس پر عمران خان نے پولیس کو جواب دیا کہ وہ گھر جائیں گے اور کہیں نہیں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں