36

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس، مالیاتی بل 24-2023 کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالیاتی بل 2023-24 کی منظوری دے دی، کابینہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک، پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے جبکہ کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دفاع کیلئے 1804 ارب روپے، 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام، انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کرنے، توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے، فزیکل پلاننگ اور تعمیرات کے شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی، ڈالرز کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں