چڑہوئی ناڑ :نیریاں عرس سے واپس گوجرانولہ جانے والی زائرین کی بس کو ناڑ (جرائی)کے مقام پر حادثہ ، بس گہری کھائی میں جا گری۔9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی۔۔ امدادی عمل مکمل کر لیا گیا ۔ 13 زخمی اور 8 لاشیں میرپور ہسپتال منتقل کر دئیے ہیں ۔ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق گوجرںولہ کی واحدت کالونی سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر میرپور بھی ہسپتال پہنچ گئے۔خون کی کمی کی اطلاع ملتے ہی جامعہ کشمیر کے طلبا کا ڈونیشن ونگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گیا ۔ کمشنر میرپور کے مطابق حادثے کی متوقع وجہ بریک کا فیل ہونا ہو سکتا ہے۔
