45

آزاد کشمیر کابینہ میں 27وزراء کا اضافہ،پی پی اور ن لیگ کی انٹری

مظفرآباد:آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزرا نے حلف اٹھا لیا،صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وزرا سے حلف لیا،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور چوہدری لطیف اکبر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ، 27 نئے وزرا میں سے ہم خیال گروپ کے 16، پیپلزپارٹی کے 8 جبکہ مسلم لیگ ن کے 4 ممبران اسمبلی نے وزیر حکومت کا حلف اٹھایا ،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھا ممبران اسمبلی سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین نے حلف اٹھا یامحمد احمد رضا قادری چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر ابراہیم بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصرنے بھی حلف اٹھایاچوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف،چوہدری عامر یسین،قاسم مجید، ضیا القمر نے بھی حلف اٹھایاتقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور سمیت ممبران اسمبلی نے شرکت کی تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کروائی۔ تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی، انتظامی آفیسران، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر حلف اٹھانے والے وزراء میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں