71

چوہدری انوار الحق نے اووسیز کشمیریوں کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب انصاف مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں کسی کو بھی اوور سیز کی پراپرٹی پر قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سزاء و جزاء کے بغیر کوئی نظام زیادہ دیر چل نہیں سکتا، احتساب کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے. مافیاز غلط فہمی کا شکار تھے کہ ان کے پاس ضمیر خریدنے کی قوت ہے, میں نے اللہ کے فضل و کرم سے انھیں غلط ثابت کیا، میں نے مافیاز پر ہاتھ ڈالا اور اسی وجہ سے ٹیکس کولیکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میں غیر فطری اتحاد کا وزیراعظم ہوں۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، آئندہ چند دنوں میں پبلک اکاونٹس کمیٹی سمیت باقی کمیٹیوں کا معاملہ بھی حل کر لیں گے. اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے چند لوگ مجھے ہٹانا چاہتے تھے۔ ترقی مشن ہے، گزشتہ 20 ماہ کے اقتدار کے دوران انگنت مشکلات دیکھی ہیں. جب حلف اٹھایا تو مالیاتی خسارے کا سامنا تھا، میں نے حلف اٹھاتے ہی بچت سکیم کو فوکیت دی، ٹوارزم پر انویسٹ کیا، ای ٹینڈرنگ اور گاڑیوں کی آکشن سے اربوں روپے بچائے، ہیلتھ پیکج، تعلیم سمیت روڈز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے ہیں. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اے بی این نیوز کے اینکر پرسن رضوان عباسی کے ساتھ پروگرام‘‘قوم کی سوچ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ جہادی کلچر کا ترجمہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر ہر بالغ فرد اتنا ٹریننگ یافتہ ہوکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکے۔بھارت انتشار کی سوچ کو فروغ دے رہا ہے۔پولرائزیشن کے اس ماحول سے باہر نکلنے کے لیے ذاتی مفادات کی قربانی دینا ہوگی.قابون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے احتساب بیورو کو بے اثر کردیا تھا احتساب کے لیے موثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت انتشار کی سوچ کو فروغ دے رہا ہے۔ہمیں بھارت کے خوفناک ہتھکنڈوں کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی سے چلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور آزادکشمیر کے عوام کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھانا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں