80

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو دھچکا،بڑی گرفتاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کارکنوں کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں