114

جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے،ظاہر لطیف سلہریا

ہٹیاں بالا : پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما ظاہر لطیف سلہریا کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی یا کوئی بھی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے بہت بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اگر بھارت نے جنگ جیسی کوئی بھی غلطی کی تو بھارت کو چھ گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جنرل عاصم منیر کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا ایک پروفیشنل سولجر ہے ہیں”سپہ سالار عاصم منیر ایک سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، حب الوطنی اور قیادت پر ہمیں فخر ہے۔یہ اعتماد پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمامن ہے سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں پاک فوج اور عوام یکجان دو قالب ہیں سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کے دوران جس مثالی نظم و ضبط ، جرات اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں سیز فائر لائن پر بسنے والے اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے بزدلانہ اورناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے ظاہر لطیف سلہریا کا مزید کہنا تھا آزادکشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے لائن آف کنٹرول کے عوام نے شدید بھارتی گولہ باری کے باوجود نقل مکانی کرنے کے بجائے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے پاک فوج سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کے مسائل سے بھی بخوبی اگاہ ہونے کے ساتھ ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا پاک فوج نے کھبی بھی سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کو نہ پہلے تنہا چھوڑا نہ آئندہ تنہا چھوڑے گی پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خبر گیری رکھتی ہے سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام اور پاک فوج کا چولی دامن کا ساتھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں